چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے بنوں گیریژن حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوصلے، قربانی اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہلکار بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والے فتنے “الخوارج” کے خلاف مثالی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کا بلاامتیاز پیچھا کیا جائے گا اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہر بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور ملک کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر سول اداروں کی ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا اور متعلقہ حکومتی اداروں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی ترجیحات طے کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج ان اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
آرمی چیف کے کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
اربن فلڈنگ کا الرٹ، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان متاثر ہونے کا خدشہ
وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر
گوجرانوالہ: بیٹیوں کے قتل کیس میں والدین ہی قاتل نکلے
کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب
Ask ChatGPT