پرواز جدہ سے لندن جارہی تھی کہ اچانک کریو منیجر کی حالت خراب ہوگئی۔
سعودیہ ایئرلائن کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ سے لندن جانے والی پرواز کے کیبن کریو منیجر محسن الزھرانی اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک انکی حالت بگڑنے لگی جس پر کریو کے طبی عملے نے فوری طورپر انہیں امداد فراہم کی تاہم وہ پرواز کے قاہرہ پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کرگئے۔
فلائٹ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کے پیش نظر اتارا گیا بعدازاں نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نعش کو مملکت منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔