وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار کے گھر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سہہ پہر سوا تین بجے کے قریب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچے ،ذرائع نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے چوہدری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں ن لیگ میں واپسی کی دعوت بھی دی وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی-
چوہدری نثار نے ن لیگ میں واپسی کی پیشکش کا فوری جواب دینے کے بعد بجائے صحت ٹھیک ہونے اور رفقا سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرنے کا کہاچوہدری نثار علی خان نے اپنی رہائشگاہ آمد کے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیابعد ازاں وزیراعظم وہاں سے روانہ ہو گئے، ملاقا ت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔
اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سےناراض چوہدری نثار طویل عرصے سے سیاست سے کنارہ کش ہیں۔
شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی 8 برس کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس 7 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان جو کبھی مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2018 میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے اس وقت چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا، میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں، میں اقتدار کی نہیں، عزت کی سیاست کرتا ہوں۔
محسن، غریب لوگ بھی تنکوں کا ڈھیر ہیں …ملبے میں دب گئے، کبھی پانی میں بہہ گئے
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ
ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ