ایران کے دارالحکومت میں واقع بدنام ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں 71 افراد شہید ہو گئے، ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے سرکاری خبر رساں ادارےکے ذریعے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان کے مطابق شہداء میں جیل کا عملہ، زیر تربیت فوجی، قیدی، ان کے اہل خانہ اور آس پاس کے رہائشی شامل ہیں۔ جیل کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جب کہ باقی قیدیوں کو تہران کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 23 جون کو ایران اسرائیل فضائی کشیدگی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملے میں ایوین جیل کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ جیل ایران کی سیاسی علامت تصور کی جاتی ہے اور وہاں سیاسی قیدیوں سمیت اہم زیرِ حراست افراد رکھے جاتے ہیں۔

ایوین جیل میں دو فرانسیسی شہری بھی تین سال سے قید ہیں۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے حملے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فرانس کے شہریوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔حملے کو ایران کے جوہری یا عسکری اثاثوں کے بجائے اس کی ریاستی علامتوں کو ہدف بنانے کی حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ایک نیا خطرناک رخ ظاہر کرتا ہے۔

دکی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

Shares: