شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیش نظر کل صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستے اور مین شاہراہیں بند رہیں گی۔عوامی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہو گی۔کرفیو کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی لاجسٹک نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے۔مزید سیکیورٹی اقدامات کے طور پر ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے:
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور تین یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی بھی لگا دی گئی۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اقدامات امن و امان کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔
گیس قیمتوں میں اضافہ، فیصل ندیم نے فیصلہ عوام دشمن قرار دے دیا
اسلام آباد: 1 ہزار 427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد: 1 ہزار 427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ
ایف آئی اے اور سندھ پولیس میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری پر مشاورت








