بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بعد اب بھارت کے دفاعی اتاشی نے بھی انڈونیشیا میں اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے تھے۔

انڈونیشیا میں ایک سیمینار سے خطاب میں بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ گرائے گئے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں جتنی کہ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت سیاسی قیادت کی طرف سے دی گئی تھی۔بھارتی اتاشی کے بیان کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کا موقف ہے کہ حکومت نے قوم کو گمراہ کیا اور آپریشن سندور میں بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد چھپائی گئی۔

واضح رہے کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس کا پاکستان نے بھرپور اور موثر جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے رات کے حملوں میں بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور کواڈ کواپٹر بھی تباہ کیے گئے، جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھی موثر جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج کے انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت کئی پوسٹس تباہ ہو چکی ہیں۔یہ واقعہ پاک بھارت فضائی جھڑپوں میں طویل ترین اور سب سے مؤثر حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

فیلڈ مارشل سے ایرانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کے عوام کا شکریہ

مولانا فضل الرحمٰن کا دھاندلی، سیاست، فاٹا انضمام اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ،کے الیکٹرک کو تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا

ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا حملے کی مذمت

Shares: