کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170.سے زائد مسافر سوار تھے۔

پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے بارشوں کے بعد کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

عافیہ صدیقی کیس:حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار

3 دن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات ہوچکے ہیں،پرندے ٹکرانے سے ایک غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ گرائونڈ ہےنجی کمپنی کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا تھا، طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اضافی برڈ شوٹر اور اقدامات کی ہدایت دے رکھی ہے-

کراچی ایئرپورٹ پر 3 طیاروں کو حادثات

Shares: