وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں سے صوبائی ‘الیکٹریسٹی ڈیوٹی’ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اس حوالے سے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے ہیں۔ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں میں صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔اویس لغاری نے اپنے خط میں کہا کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، کیونکہ بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے عوام الجھن کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جس میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، اور سرکاری پاور پلانٹس کا منافع (ROE) کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے صوبوں سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی کے متبادل طریقے تجویز کریں تاکہ بجلی کے بل صرف اصل استعمال شدہ یونٹس کی قیمت تک محدود رہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صارفین صرف بجلی کی اصل قیمت ادا کریں اور غیر ضروری چارجز کا خاتمہ ہو۔

برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

صدر مملکت کی فنانس بل 26-2025 کی منظوری ، آج رات سے اطلاق ہوگا

یوم عاشور: سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

Shares: