پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے جدید کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید نے اس خصوصی کیاسک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اب بیرونِ ملک روانگی سے قبل صرف چند منٹوں میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر فراہم کی جانے والی پہلی سہولت ہے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے شہری کا ریگولر (مقامی) ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ ایئرپورٹ پر قائم اس کیاسک سے شہری دیگر ڈرائیونگ لائسنس سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے لاہور کے مختلف چوراہوں پر بھی اسی طرز کے کیاسک نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایئرپورٹ پر قائم کیاسک میں مستقبل میں مزید سہولیات شامل کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز
برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا
تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل