ایران نے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کے خدشات کے پیش نظر شمالی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کے شمالی علاقوں میں فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حساس تنصیبات کے گرد دفاعی نظام کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے۔اگرچہ حکومتی سطح پر کسی ممکنہ حملے یا خطرے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حفاظتی اقدامات ناگزیر تھے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران کی فوجی قیادت نے حالیہ دنوں میں فضائی حدود کی متعدد خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد الرٹ لیول میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں۔
علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی وزارت دفاع یا فوج کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی حلقوں میں معاملے کو نہایت حساس قرار دیا جا رہا ہے۔
نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز