احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے لیاقت قائمخانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے لیاقت قائمخانی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،دوران سماعت لیاقت قائمخانی خود روسٹرم پر آگئے اور عدالت کو کہا کہ میں شوگر کا مریض ہوں پرہیزی کھانا کھاتا ہوں،میں نے روز رات کو انسولین بھی لینا ہوتی ہے،
سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا
لیاقت قائمخانی کا کہنا تھا کہ میں نے زمین کی الاٹمنٹ پر ایک دستخط بھی نہیں کیا،جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے باغ ابن قاسم کی سیٹیلائٹ تصاویربھی لی ہیں،لیاقت قائمخانی نے جان بوجھ کر 2005 میں باغ کا یہ ایریاچھوڑ دیا تھا،لیاقت قائمخانی نے بطور ڈی جی پارکس غیر قانونی الاٹمنٹ کی، باغ ابن قاسم کی زمین گلیکسی انٹرنیشنل کے قبضے میں غیر قانونی طور پر دی گئی، غیر قانونی طور پر اس زمین کو باغ کے ریکاڑد سے بھی باہر کر دیا گیا،
نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟
نیب نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت قائمخانی کے گھر سے خزانہ بھی ملا ہے، مال کہاں سے آیا؟ پتہ کرنا ہے ،لیاقت قائمخانی کے خزانے کی منی ٹریل بھی معلوم کرنی ہے،لیاقت قائمخانی سےتفتیش کے لیےجسمانی ریمانڈ دیا جائے،
عدالت نے لیاقت قائمخانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا