امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیو یارک کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کی۔
باغی ٹی وی : امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی بہت خوفناک ہوگا، وہ ایک کمیونسٹ ہے ‘مجھے لگتا ہے یہ بہت بری خبر ہے لیکن وہ ممدانی کے ساتھ بہت مزہ کرنے جا رہے ہیں، میں دیکھنا چاہوں گا کہ ممدانی کو پیسے لینے کیلئے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا، اگر نیو یارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، میرے خیال میں ظہران ممدانی پاگل شخص ہے-
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں آئندہ ہفتے سیز فائر تک پہنچ سکتے ہیں، صحافیوں نے سوال کیا کہ 7 جولائی کو نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟،اس پر صدر ٹرمپ نے کہا ہمیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک ایسا ہونے کی تلاش میں ہیں-
بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں سے سیکھے، بلاول بھٹو
واضح رہے کہ اگر نومبر 2025ء میں وہ کامیاب ہوئے تو نیو یارک کے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے 2021ء سے کوئنز کے 36 ویں ڈسٹرکٹ سے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن ممدانی پہلے جنوبی ایشیائی مرد، پہلے یوگنڈن اور تیسرے مسلم رکن ہیں 33 سالہ ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر بننے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک پرائمری میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن شکست دی تھی، جس کے بعد وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے لیے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں، ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوئے وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور ”Democratic Socialists of America“ کے سرگرم رکن ہیں۔
کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن
ظہران ممدانی کا ماننا ہے کہ نیویارک ایک ایسا شہر ہے جہاں ایک چوتھائی آبادی غربت میں زندگی گزار رہی ہے، اور 5 لاکھ بچے بھوکے سوتے ہیں اور اسی حقیقت کو بدلنے کا عزم انہوں نے اپنے منشور میں ظاہر کیا ہے،ممدانی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی کھل کر تنقید کی اور فلسطینی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔