کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کی ہے-

کواڈ گروپ امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے،22 اپریل کو کیے گئے بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر دہشت گردی کی مذمت کی گئی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے‘۔

آنجہانی اداکارہ شیفالی کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی چہ میگوئیوں پر کرینہ کپور کا ردعمل

وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد، اس کے منتظمین اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور اس عمل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے‘۔

واضح رہے کہ بھارت امریکا کے لیے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف ایک اہم شراکت دار بنتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا کلیدی اتحادی ہے۔

7 مئی کو پاکستان نے پاکستانی سرزمین پر 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی، میزائل، ڈرون اور آرٹلری حملوں کا تبادلہ ہوا تھا بعدازاں 10 مئی کو جنگ بندی ہوگئی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک سے بات چیت اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکیوں کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی، تاہم بھارت نے صدر ٹرمپ کے دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ان کی مداخلت کا نتیجہ نہیں تھی۔

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات

Shares: