محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون سیزن کے آغاز پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی درمیانے درجے کی ہوائیں صوبہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں 4 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔مزید برآں، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Shares: