وزیراعظم شہباز شریف کل (3 جولائی) کو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی او سربراہی اجلاس 3 تا 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوگا، جس میں وزیراعظم پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔اس اجلاس کا مرکزی موضوع "پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل کے لیے ای سی او کا نیا وژن” رکھا گیا ہے۔

سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے۔وزیراعظم اقتصادی تعاون، علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں شراکت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی وکالت بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ای سی او کے دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

Shares: