یورپ بھر میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ مختلف ممالک میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ صحت کے ہنگامی الرٹس جاری، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک جوہری پلانٹ کو بھی بند کرنا پڑ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپین، فرانس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اسپین میں چار، فرانس میں دو اور اٹلی میں دو افراد ہیٹ ویو کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔اسپین کے کاتالونیا علاقے میں جنگل کی آگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ ایکسٹریماڈورا اور کورڈوبا میں بھی گرمی سے متعلقہ اموات رپورٹ ہوئیں۔ فرانسیسی وزیر توانائی نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی سے متاثرہ 300 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اٹلی نے اپنے 18 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ جرمنی میں بھی بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اٹلی کے علاقے سارڈینیا میں گرمی کے باعث 60 سال سے زائد عمر کے دو افراد ہلاک ہوئے۔ فرانس کی موسمیاتی ایجنسی میٹیو فرانس کے مطابق وسطی علاقوں میں ریڈ الرٹ برقرار ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت کیتھرین وٹرین نے خبردار کیا کہ گرمی سے زیادہ خطرہ کمزور طبقات بالخصوص بزرگوں کو ہے اور آئندہ دنوں میں ان پر اس کے مزید اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ترکیہ میں بھی رواں ہفتے کے آغاز میں مختلف مقامات پر جنگلات کی آگ لگی، جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی، تاہم حکام کے مطابق اب بڑی حد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسپین کے کاتالونیا میں منگل کے روز لگنے والی آگ نے کئی فارموں کو تباہ کر دیا اور تقریباً 40 کلومیٹر رقبے کو متاثر کیا، بعد ازاں حکام نے آگ پر قابو پانے کا دعویٰ کیا۔

شدید گرمی کے باعث سوئٹزرلینڈ میں ایک جوہری ری ایکٹر کو بھی حفاظتی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ مختلف یورپی ممالک میں بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ہائیڈریٹ رہنے اور بزرگوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک، مودی کے دن گنے جا چکے ہیں: خواجہ آصف

آسٹریلیا اور میکسیکو طوفان، پروازیں منسوخ، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

پاکستان کا اضافی ایل این جی فروخت کرنے پر غور، تین کارگو موجود

ٹرمپ کی 60 روزہ جنگ بندی کی پیشکش، نیتن یاہو کا حماس کے خاتمے پر اصرار

پیٹرول مہنگا، ریلوے کرایے بھی بڑھا دیے گئے، 4 جولائی سے اطلاق ہوگا

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 47 شہادتیں

Shares: