سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خطرناک سانپ گراؤنڈ میں داخل ہو گیا۔
میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا تھا جہاں سری لنکا کے 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کا تیسرا اوور جاری تھا کہ اچانک کئی فٹ لمبا سانپ گراؤنڈ میں آ گھسا۔ کھلاڑیوں اور امپائرز نے فوری طور پر پیچھے ہٹ کر سیکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی، جس کے بعد سانپ کو قابو میں کر کے میدان سے باہر نکالا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سری لنکن گراؤنڈ پر سانپ نظر آیا ہو۔ ملک میں سانپوں کی بڑی تعداد کے باعث ماضی میں بھی کھیل کے دوران اس قسم کے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔
میچ کے دوران بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں سری لنکا نے میچ 77 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ گراؤنڈ میں سانپ کی موجودگی کے باوجود میچ کو وقتی تعطل کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے مکمل کر لیا گیا۔
یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو سے 8 ہلاکتیں، جنگلات میں آگ، جوہری پلانٹ بند
پی اے سی اجلاس میں 40 ارب کا کوہستان اسکینڈل، ہاکی ٹیم اسکینڈل کا انکشاف
بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک، مودی کے دن گنے جا چکے ہیں: خواجہ آصف
آسٹریلیا اور میکسیکو طوفان، پروازیں منسوخ، ہزاروں گھر بجلی سے محروم
پاکستان کا اضافی ایل این جی فروخت کرنے پر غور، تین کارگو موجود








