پاکستانی ہیکرز کی جانب سے اسرائیلی نیوز چینل کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کا افسر جب پریس کانفرنس کر رہا تھا، عین اسی وقت نیوز چینل کی اسکرین پر ہیکنگ حملہ ہوا۔ٹیم بلیک ہیٹ ہیکرز سے تعلق رکھنے والے سی نائن عزیر اور عبید نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ہیکرز نے اسرائیلی چینل کی نشریات روک کر پاکستان کا قومی ترانہ نشر کیا اور اسکرین پر ایران اور فلسطین کے پرچم بھی دکھائے۔یہ سائبر حملہ اسرائیل کے خلاف جاری آن لائن مزاحمت کی ایک تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

شکاگو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے

پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

Shares: