نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ کوہ پیما کولاوشاوا کلارا جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران پیش آیا۔

الپائن کلب آف پاکستان نے کلارا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ نائب صدر کرار حیدری کے مطابق کلارا ایک مایہ ناز کوہ پیما تھیں، جو اس سے قبل کے ٹو اور ایوریسٹ بھی سر کر چکی تھیں۔دیامر پولیس نے ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ آکسیجن سلنڈر پھٹنا قرار دی، تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق کلارا اونچائی سے گر کر ہلاک ہوئیں۔ ان کے ساتھیوں نے بیس کیمپ پر ہلاکت کی اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیمیں کلارا کی لاش کی تلاش کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کلارا اور ان کی ٹیم نے 15 جون کو شنگریلا ہوٹل میں قیام کیا اور 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئی۔ 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی، اور اسی دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انتظامیہ کے مطابق، متاثرہ ٹیم کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، 6 ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت، 24 گھنٹوں میں 118 فلسطینی شہید

آیت اللہ خامنہ ای 22 دن سے منظر عام سے غائب

2025 میں 8,500 کاروباری صارفین سائبر حملوں کا شکار ہوئے
کراچی میں 8 تا 10 محرم بی آر ٹی گرین لائن سروس معطل

Shares: