میامی جانے والی فلائٹ میں 21 سالہ بھارتی نژاد نوجوان اشان شرما کو ایک مسافر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 30 جون کو فرنٹیئر ایئرلائن کی پرواز میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشان شرما اور کیانو ایوانس آپس میں سخت جھگڑے میں مبتلا ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی گردن پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دیگر مسافر انہیں لڑائی روکنے کی تلقین کرتے نظر آ رہے ہیں۔متاثرہ کیانو ایوانس نے پولیس کو بتایا کہ اشان شرما نے بغیر کسی وجہ کے ان پر حملہ کیا۔ ایوانس نے بتایا کہ شرما نے جب اپنی نشست پر واپس جا رہا تھا تو اچانک اس کی گردن پکڑ لی، جس سے جھگڑا شروع ہو گیا۔کیانو ایوانس کا کہنا تھا، "وہ عجیب قسم کی ہنسی لگا رہا تھا اور کہہ رہا تھا، ‘تم چھوٹے اور نادان انسان ہو، اگر تم نے مجھے چیلنج کیا تو تمہاری موت ہو جائے گی۔'” ایوانس نے مزید بتایا کہ جب وہ واش روم جانے کے لیے اپنی نشست چھوڑ کر فلائٹ اٹینڈنٹس کو صورتحال سے آگاہ کرنے گیا تو اسے کہا گیا کہ اگر مسئلہ برقرار رہا تو مدد کا بٹن دبائیں۔

ایوانس نے مدد کا بٹن دبایا جب شرما نے مسلسل دھمکیاں دینا شروع کیں، اور پھر صورتحال بڑھ گئی۔ انہوں نے بتایا، "وہ مجھے بہت غصے سے دیکھ رہا تھا، اور ہم آمنے سامنے تھے۔ اچانک اس نے میری گردن پکڑ کر مجھے گلا گھونٹنا شروع کر دیا۔ اس لمحے میں نے خود کو بچانے کے لیے لڑائی شروع کی کیونکہ فلائٹ کی محدود جگہ میں اور کوئی چارہ نہیں تھا۔”فلائٹ کے میامی پہنچنے پر اشان شرما کو گرفتار کر لیا گیا ، جیل کے ریکارڈز کے مطابق ان پر 500 ڈالر کے بانڈ کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

شرما کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ان کے موکل مراقبہ کر رہا تھا۔ وکیل کے مطابق، "میرا مؤکل ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتا ہے جہاں مراقبہ ایک معمول کی بات ہے۔ بدقسمتی سے، پیچھے بیٹھے ہوئے مسافر کو یہ بات پسند نہیں آئی۔”یہ واقعہ فلائٹ کے دوران ایک غیر متوقع جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا، جس نے مسافروں کو خوفزدہ کر دیا۔

Shares: