وزارت سیفران نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔

وزارت سیفران کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز کی مدت میں توسیع پر غور جاری ہے، اور حتمی فیصلے تک کسی بھی افغان مہاجر کو ہراساں نہ کیا جائے۔ وزارت داخلہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس (آئی جیز) کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مہاجرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان مہاجرین میں سے کئی ایسے افغان باشندے بھی شامل ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں، لہٰذا ان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

Shares: