وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا، اور اس کا اطلاق جاری بنیادی تنخواہ پر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس بھی دیا جائے گا، جس کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس ان ملازمین کو دیا جائے گا جو 30 جون 2022 کو سرکاری ملازمت میں موجود تھے اور ان کی بنیادی تنخواہ اسی تاریخ کی بنیاد پر ہو گی۔وہ ملازمین جو یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہوئے، انہیں 2017 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق الاؤنس دیا جائے گا۔ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اطلاق بھی یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
یاد رہے کہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین پاکستان کی روشنی میں مساوی حقوق کے اصول پر عمل درآمد کرتے ہوئے، اہل سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی تھی۔
این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری
ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل
شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار
کراچی: گرتی عمارتیں، ہر اینٹ کے نیچے سے اٹھتی چیخ، مجرم کون؟