قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یونس خان کی جگہ قیادت سنبھالیں گے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں محمد حفیظ کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تصدیق کی گئی۔ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے مکمل ہوا تھا، جبکہ دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہونے جا رہا ہے۔لیگ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، جنہیں ایک مرتبہ پھر میدان میں دیکھنے کے لیے شائقین پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم فائنل میں انہیں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ محمد حفیظ کی قیادت میں ٹیم اس بار ٹائٹل جیتنے کی امید رکھتی ہے۔

بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری

ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل

کراچی: گرتی عمارتیں، ہر اینٹ کے نیچے سے اٹھتی چیخ، مجرم کون؟
شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

Shares: