اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کے واقعے پر اسلام آباد وائلڈ لائف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعے کے خلاف تھانہ کوہسار میں بشیر عباسی، زین عباسی اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینجمنٹ ایکٹ 2024 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایکٹ کے تحت بارکنگ ڈئیر (ہرن) شیڈول ون میں شامل ایک تحفظ یافتہ جانور ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ شکایت میں ایکٹ کے سیکشن 12.4(a) اور سیکشن 16.1(a) کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے، جن کے تحت خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔مزید کہا گیا کہ نیچر ایکٹ کے سیکشن 23 کے مطابق مردہ جانور بھی وفاقی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے، اس لیے ہر صورت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد وائلڈ لائف نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی، جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو 3 کنفرم نشستوں سے محرومی کا خدشہ
کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف