پاکستان نے چین سے جدید Shaanxi KJ-500 AEW&C (ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول) طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملکی فضائی دفاع، دشمن کی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی اور فضائی کوآرڈینیشن کی صلاحیت میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یہ جدید طیارہ 470 کلومیٹر سے زائد ریڈار رینج رکھتا ہے، 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور 5700 کلومیٹر سے زائد فضائی حد تک رسائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ خصوصیات پاکستان کو عرب سمندر سے لے کر ہمالیہ تک کے حساس اور متنازعہ فضائی علاقوں میں مسلسل اور موثر نگرانی کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

KJ-500 کی شمولیت سے پاکستان کی فضائیہ نہ صرف دشمن کی ممکنہ پیش قدمی کو بروقت شناخت کر سکے گی بلکہ ملکی دفاعی نظام میں ریئل ٹائم معلومات کے تبادلے اور جوابی حکمت عملی کو بھی مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مائیکروسافٹ پاکستان سے انخلا نہیں کر رہا، شراکت داری کی طرف منتقلی کا فیصلہ

مائیکروسافٹ پاکستان سے انخلا نہیں کر رہا، شراکت داری کی طرف منتقلی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو 3 کنفرم نشستوں سے محرومی کا خدشہ

کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

Shares: