آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں سوار تمام 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق یہ المناک واقعہ سالزبرگ صوبے کے علاقے والڈ اِم پنزگاؤ کے قریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تین مرد اور ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد جرمن شہری ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ جرمنی کے شہر میونخ کے قریب ایک ایئر فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور اس کی پرواز راؤنڈ ٹرپ کے طور پر طے کی گئی تھی۔حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں بھی فضائی حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک تربیتی طیارہ تباہ ہو چکے ہیں۔

ایران : اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

Shares: