بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی کے قہر نے تباہی مچا دی، واشک، لورالائی اور موسیٰ خیل میں 2 نوجوانوں اور ایک معصوم بچی کی جان چلی گئی۔
ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان عبدالحلیم اور جمال دین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ضلع لورالائی میں تیز بارش کے باعث دیوار گرنے سے ننھی علیزہ جاں بحق ہو گئی۔ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواریوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔
ضلع سوراب اور دیگر علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش سے گھروں اور سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارش کا خدشہ ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور عوام کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری
نیتن یاہو واشنگٹن روانہ، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات
یوم عاشور سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا وزیرداخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین
یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر
روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش