فرانس کے انٹیلی جنس اور فوجی حکام نے ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ کے بعد رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کی عالمی مہم میں سرگرم ہے۔

خبر رساں ایجنسی ے مطابق فرانسیسی حکام کا دعویٰ ہے کہ چین اپنے سفارتی چینلز کے ذریعے رافیل طیاروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر ان کی مارکیٹ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔فرانس کا کہنا ہے کہ چین یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ رافیل ناکام ہو چکے ہیں اور اب وہ ممالک جو ان طیاروں کے خریدار ہیں، انہیں چینی ساختہ جنگی طیارے خریدنے پر راضی کیا جائے۔

واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی شدید فضائی جھڑپوں میں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے۔یہ رافیل طیارے بھارت نے فرانس سے اربوں ڈالر کے معاہدے کے تحت حاصل کیے تھے اور حالیہ جھڑپ میں ان کا پہلی بار حقیقی میدانِ جنگ میں سامنا ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے چینی ساختہ JF-17 تھنڈر طیاروں کے ہاتھوں رافیل کی مبینہ ناکامی نے نہ صرف بھارت بلکہ فرانس کے لیے بھی شدید پریشانی پیدا کر دی ہے۔ یہ جھڑپ چین کے لیے ایک نادر موقع بن گئی ہے جسے وہ فرانس کے دفاعی شعبے کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلا کر کیش کر رہا ہے۔

بھارت: بی جے پی غنڈہ گردی بے لگام، افسر کو دفتر سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

بلوچستان میں بارش، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری

نیتن یاہو واشنگٹن روانہ، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات

گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

Shares: