ننگرپارکر کے مایا ڈیم میں موسلادھار بارش اور تیز پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بحفاظت نکال لیا، ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا گئی۔
باغی ٹی وی کے مطابق کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے خوبصورت نظارے دیکھنے آئے سیاح اچانک بارش کے بعد شدید ریلے میں پھنس گئے۔ خطرے کی گھڑی میں مقامی پولیس کے جوان کسی مسیحا کی طرح پہنچے اور بغیر کسی حفاظتی گیئر کے صرف رسی کے ذریعے تمام شہریوں کو ایک ایک کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 4 سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس ریسکیو آپریشن کے دوران طلحہٰ نامی ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔شہریوں نے پولیس اہلکاروں کی جرات، فرض شناسی اور فوری اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جوان واقعی ہیرو ہیں جنہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانی جانیں بچائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے زور اور خطرناک حالات کے باوجود پولیس اہلکاروں نے سیاحوں کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔
بھارت: بی جے پی غنڈہ گردی بے لگام، افسر کو دفتر سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا
لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ
بلوچستان میں بارش، آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق
بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر راکٹ حملہ، کشیدگی میں اضافہ، تحقیقات جاری
نیتن یاہو واشنگٹن روانہ، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات
گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم