لندن بم دھماکوں کو 20 سال مکمل ہونے پر جاں بحق افراد کی یاد میں سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران جب ہلاک شدگان کے نام لیے جا رہے تھے، تو چرچ کی چھت اور بالکونی سے سفید پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جس سے فضا سوگوار ہو گئی۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، میئر لندن صادق خان، سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور تھریسا مے سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 7 جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 52 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز ڈیکلیئر، برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ بچ گیا

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Shares: