قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک ترین اور 8,126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت کامیابی سے سر کر لی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شیخہ اسماء نے شدید موسمی حالات اور مشکل راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے ’’قاتل پہاڑ‘‘ بھی کہا جاتا ہے، پر کامیابی سے قطر کا پرچم لہرایا۔یہ شیخہ اسماء کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم کا نواں مرحلہ ہے، اور اس کامیابی کے بعد وہ عالمی کوہ پیماؤں کی نمایاں صف میں شامل ہو گئی ہیں۔

شیخہ اسماء آل ثانی کا حوصلہ اور عزم نہ صرف قطر کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی عالمی جدوجہد میں بھی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ان کی اس کامیابی کو قطر میں قومی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جب کہ دنیا بھر کی مہم جو خواتین کے لیے یہ ایک نئی تحریک ہے۔

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

اسلام آباد میں سویڈن کی ویزا سروسز بحال، پاکستانی شہری درخواست دے سکیں گے

وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

Shares: