پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کئی مقامات پر پانی فصلوں میں داخل ہو گیا جبکہ املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سندھ، پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بلوچستان کے ضلع واشک میں بارشوں نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بسیمہ درمن ندی کے ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ درخشاں گراڑی میں چھت گرنے سے مویشی ہلاک ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں سے سولر پلیٹیں بھی ریلے میں بہہ گئیں۔

دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد گاج ندی میں 5 فٹ اونچا ریلا کاچھو میں داخل ہو چکا ہے۔میانوالی میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چشمہ اور جناح بیراج میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جس سے پانی کچے کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔چلاس میں آندھی سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ گونر فارم نالے کے سیلابی ریلے نے زرعی زمینوں اور واٹر چینلز کو نقصان پہنچایا ہے۔

سیلاب کے باعث خضرو فارمولی میں دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہو گئی۔آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹھ مقام، جاگراں ویلی، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس ویلی، نکیال اور سماہنی میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید

محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

اسلام آباد میں سویڈن کی ویزا سروسز بحال، پاکستانی شہری درخواست دے سکیں گے

Shares: