فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 149 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، جسے ایک خفیہ کال سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہاں سے عوام کو جعلی آن لائن سرمایہ کاری کے جھانسے دے کر بھاری رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ کال سینٹر فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں قائم تھا، جہاں سے سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد، خصوصاً بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے جھانسے دیے جاتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سائبر کرائم ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اب تک 7 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
افغان طالبان کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فلیٹ سے برآمد، طبعی موت کا شبہ
پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین
10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری