کراچی: مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ،پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے پرندوں کی تعداد میں اضافے پر ائیرلائنز کو خبردار کردیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ، اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا ہے۔

مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے طیاروں کے ونڈ اسکرین،ونگز اور انجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Shares: