کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے-

پولیس کے مطابق 32 سالہ اداکارہ کی لاش اس وقت برآمد ہوئی جب گزری پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے جب دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا، جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاش برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی جنوبی محظور علی کے مطابق اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرائے پر مقیم تھیں اور تنہا زندگی گزار رہی تھیں،انہوں نے 2024 سے کرایہ دینا بند کر دیا تھا جس پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش ڈی کمپوز ہونے کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے اور اس قدر مسخ ہو چکی ہے کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں، ابتدائی معائنے میں کچھ بھی حتمی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم کیمیکل ایگزیمن اور ڈی این اے تجزیے کے لیے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد ہی ڈرگز کے ممکنہ استعمال اور موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے گھر والوں کا انکار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے جسم کے بعض اعضا کو محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ فرانزک تجزیہ کیا جا سکے، تاحال یہ واقعہ قتل معلوم نہیں ہوتا تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

اداکارہ حمیرا اصغر متعدد ڈرامہ سیریلز جیسے ’احسان فراموش‘، ’گرو‘ اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک تھیں،حمیرا کا اصل میدان تھیٹر تھا، جہاں وہ 40 سے زائد اسٹیج ڈراموں میںاپنی پرفارمنس دکھا چکی تھیں۔ تھیٹر کے ساتھ ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتی تھیں، حمیرا نے نجی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو ”تماشہ“ میں بھی شرکت کی اور انہیں اصل شہرت بھی وہیں سے ملی، جہاں ان کی تند و تیز گفتگو اور جھگڑے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے رہے-

اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حمیرا اصغر سے تما م تعلقات ختم کر چکے تھے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کے لیے موبائل فون ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور قریبی رہائشیوں سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Shares: