طیارے میں ایک سانپ کی موجودگی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میلبرن ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ورجن آسٹریلیا کی فلائٹ VA337 نے مسافروں کو لے کر برسبین کے لیے اڑان بھرنا تھی، سانپ پکڑنے والے مارک پیلی نے بتایا کہ جہاز کے کارگو سے زندہ 2 فٹ لمبا گرین ٹری سانپ برآمد ہوا جو دیکھنے میں خطرناک لگ رہا تھا، سانپ کو بہت مہارت کے ساتھ پکڑلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سانپ برسبین خطے کا معلوم ہوتا ہے جس پر مارک پیلی نے شبہ ظاہر کیا کہ شاید یہ مسافر کے سامان کے ساتھ جہاز کے کارگو میں پہنچا جو برسبین سے میلبرن کی پرواز کے دوران 2 گھنٹے تک کارگو میں چھپا رہا،سانپ کی وجہ سے پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا-
قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی
اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا








