قصور : کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی حالت بگڑنے پر ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروا کر زچہ و چہ دونوں کی جان بچا لی گئی-

ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی،خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے دونوں کی جان بچالی گئی،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ہی ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی ڈیلیوری کرواکر خاتون اور بچوں کی جان بچالی گئی تھی، نواحی علاقے خانپور بگاشیر سے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا ، کہ راستے میں ہی خاتون کی حالت بگڑگئی ، تو ریسکیو عملے کو ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروانا پڑی ،خاتون نے ڈیلیوری کے دوران 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا-

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت رسپانس کے باعث خاتون اور دونوں بچوں کی جان بچ گئی، زچہ و بچہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

Shares: