سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔
شرجیل میمن ںے کہا کہ سندھ حکومت نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے لیے انہیں تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی نے افسران کو 15 دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سندھ حکومت، سندھ الیکٹرک پالیسی 2024ء اگلے ماہ متعارف کروانے جا رہی ہے، صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے نوری آباد اور دھابیجی صنعتی زونز میں بجلی فی یونٹ 18 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ نے سی ویو پر غیر قانونی گندے پانی کے اخراج کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے غیر قانونی گندے پانی کے اخراج پر ٹیموں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب
شرجیل میمن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سندھ سے 800 ملازمین کو فارغ کیا ہے جو کہ جو افسوس ناک ہے، عدالت کے حکم کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا،نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کو ہدایت دی کہ اپریل اور مئی 2025 کے دوران صارفین سے زائد وصول شدہ رقم واپس کر یں،فی یونٹ 4.035 روپے اور 50 پیسے واپس کیے جائیں گے۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی فلسطین نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دیں