پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن جمعرات کے روز کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آخری حج پرواز رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، جس کے ساتھ ہی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل اختتام کو پہنچا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مجموعی طور پر 41,500 سے زائد حجاج کرام کو 147 پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس پہنچایا۔ حج آپریشن کے دوران پروازوں کی شیڈول کے مطابق روانگی کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔
پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے چلایا گیا، جبکہ اس دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے گئے۔بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔ ترجمان کے مطابق حجاج کرام نے پی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ
صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار
دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت