وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ای کامرس کے ذریعے پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات علی بابا انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں ہونے والے وفد سے ہوئی، جس میں پاکستانی کاروباری برادری کی خدمات اور ای کامرس کے کردار کو سراہا گیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں تین لاکھ سے زائد مصنوعات ای کامرس پلیٹ فارمز پر فروخت ہو رہی ہیں، جو برآمدات بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ای کامرس کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
علی بابا کے صدر جیمز ڈونگ نے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ علی بابا پلیٹ فارم پر ان مصنوعات کی مانگ سب سے زیادہ ہے، اور پاکستانی کاروباری برادری ای کامرس کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
بھارتی ایئرپورٹ پر پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کی آئندہ ہفتے واپسی کا امکان
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے
بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ
صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار