ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے تک پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 32 ڈالرز مہنگا ہو کر 3 ہزار 324 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں خرید و فروخت کے رجحان میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جج نے ایک بار پھر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا حکم معطل کر دیا
امریکی کمپنیوں نے ایک ساتھ سیکڑوں ڈرونز مار گرانے والا ہتھیار تیار کر لیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام
ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان