وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا حلقے ویزا اسکینڈل کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے، اور وزارت داخلہ کا اس عمل سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں تھا۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن عناصر کا تعلق اس معاملے سے ہے، ان کی نشاندہی کے بعد ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو غیرقانونی یا مشکوک طریقے سے ویزے جاری کیے گئے، جن کے پیچھے مبینہ بدعنوان نیٹ ورک سرگرم تھا۔

خود فراموشی کا انجام،تحریر: اقصیٰ جبار

انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

دوحہ مذاکرات ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جامع معاہدے کا امکان

Shares: