وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے سرہ ڈاکئی واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، اور ان کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا، اور لیویز و پولیس کی حدود سے بالاتر ہو کر ایکشن لیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ دہشت گردی کے واقعات میں فوری رسپانس کے لیے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، کیونکہ بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ایک کوچ کے 10 مسافروں کو اغواء کیا گیا تھا، جن میں سے 9 کی لاشیں ایک پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کا ایک دن میں دوسرا بارش الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان
وزارت داخلہ کی ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سخت تردید
خود فراموشی کا انجام،تحریر: اقصیٰ جبار
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ







