کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پولیس اور رینجرز اہلکار کے درمیان جھگڑا جان لیوا بن گیا، فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ زخمی رینجرز اہلکار کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ہیں، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے کے 2 اہلکار کرپشن کیس میں گرفتار
ایف آئی اے کے 2 اہلکار کرپشن کیس میں گرفتار
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان
این ڈی ایم اے کا ایک دن میں دوسرا بارش الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان