قصور
چند روز قبل تھانیدار کے نجی کمرے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا وقوعہ نیا رخ اختیار کر گیا
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں تھانیدار کے نجی کمرے میں نوجوان کی پھندا لگی نعش ملنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے
جانبحق ہونے والے نوجوان کے بھائی نے علاقہ مجسٹریٹ عدالت سے پوسٹمارٹم کروانے کے آرڈر لیکر میڈیکل کروا لیا ہے جس میں مقتول کے بھائی نے بتایا کہ میرے بھائی حمید کو پولیس نے تشدد کر کے مارا ہے متوفی حمید کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اور گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی میرے بھائی کو پولیس نے نجی سیل میں ٹارچر کے بعد قتل کیا اور پھر پھانسی دیکر خود کشی کا ڈرامہ رچایا
اگر میرے بھائی پر کوئی ایف ائی ار درج نہیں تو اسے کیوں گرفتار کیا اور حوالات میں بند کیا
مقتول کے بھائی نے کہا کہ سوچنے والی بات ہے کہ وہ خودکشی کیوں کرے گا
سارے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیس نے تشدد کرکے مارا ہے جو کہ ظلم ہے اور میں اس ظلم کے خلاف چپ نہیں رہوں گا
متاثرہ شحض نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے