وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔
قافلے کی آمد سے قبل ہی لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے یا کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، اور اسی دوران پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور کے رائیونڈ میں واقع ایک نجی فارم ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔
اجلاس میں 5 اگست سے شروع ہونے والی تحریک کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، جس میں پارٹی کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سینئر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق باضابطہ اعلان کل ایک پریس بریفنگ میں کیا جائے گا۔
ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر، کریک ڈاؤن تیز
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد
مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ