سندھ پولیس نے ایک منفرد اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا کھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ پولیس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے اور ماوے کے عادی پولیس اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ انہیں یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گٹکا کھانے سے نہ صرف اہلکاروں کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے پولیس فورس کی مجموعی ساکھ کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ اگر اہلکاروں نے اس عادت کو نہ چھوڑا تو ان کی نوکری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
سندھ بھر کے تمام اضلاع سے گٹکا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، اور ہر 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فورس کے نظم و ضبط اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔
اداکارہ حمیرا اصغر موت: پولیس نے موبائل، لیپ ٹاپ کھول لیے
پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان: ہر صوبے سے کارکن متحرک کرنے کا فیصلہ
ٹرمپ کے تجارتی ٹیکس،یورپی یونین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی
پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواستیں قابل سماعت قرار
نادرا کی یتیم و لاوارث بچوں کی رجسٹریشن مہم، 106 بچوں کا اندراج مکمل