پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم اور بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا آئندہ ماہ پولینڈ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایونٹ میں ایک سال بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

پیرس اولمپکس کے بعد یہ دونوں اسٹار ایتھلیٹس 16 اگست کو ایک بار پھر میدان میں ہوں گے، جہاں مداحوں کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔یہ ٹکراؤ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی بھی عروج پر ہے، جس کے اثرات کھیلوں کے عالمی مقابلوں پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ڈائمنڈ لیگ کی جانب سے 9 جولائی کو جاری پریس ریلیز میں پولینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا، جن میں ارشد ندیم، نیرج چوپڑا اور کینیا کی معروف ایتھلیٹ فیتھ کیپیگون بھی شامل ہیں۔ریلیز میں ارشد ندیم کی حالیہ فارم پر سوالات بھی اٹھائے گئے اور انہیں یورپی مقابلوں میں کم شرکت کرنے والا ایتھلیٹ قرار دیا گیا، تاہم اس بار وہ خاص طور پر نیرج چوپڑا کا سامنا کرنے کے لیے یورپ پہنچیں گے۔

شائقین اس مقابلے کو پیرس اولمپکس کے بعد ‘بدلے کا پہلا موقع’ قرار دے رہے ہیں، جو عالمی ایتھلیٹکس حلقوں میں بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

سندھ پولیس: گٹکا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 10 دن کی مہلت

امریکی محکمہ خارجہ سے 1,400 ملازمین برطرف، دفتر میں جذباتی مناظر

پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان: ہر صوبے سے کارکن متحرک کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کے تجارتی ٹیکس،یورپی یونین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی

Shares: