فلسطینیوں کے لیے عالمی حمایت کا سلسلہ جاری ہے، اٹلی کے شہر سیراکوس کی بندرگاہ سے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں اور امدادی سامان سے لدی کشتی ’ہندالہ‘ اتوار کے روز غزہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے تحت روانہ کیا گیا، جس میں تقریباً 15 کارکن سوار ہیں۔ کشتی میں طبی سامان، خوراک، بچوں کی اشیاء اور دیگر ضروری ادویات شامل ہیں۔کشتی کی روانگی کے موقع پر درجنوں افراد بندرگاہ پر جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطینی پرچم لہرا کر اور ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا کر امدادی مشن کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ کشتی بحیرہ روم کے راستے تقریباً ایک ہفتے میں 1800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ اپنے سفر کے دوران یہ کشتی اٹلی کے شہر گلیپولی میں بھی رکے گی، جہاں فرانس کی بائیں بازو کی جماعت "فرانس انبوڈ” کے دو ارکان اس مشن میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے اوائل میں غزہ پر مکمل امدادی ناکہ بندی نافذ کی تھی، جسے مئی کے آخر میں جزوی طور پر نرم کیا گیا تھا۔

یہ مشن چھ ہفتے قبل روانہ ہونے والی کشتی ’میڈلین‘ کے بعد ایک اور بڑی انسانی کوشش ہے، جسے اسرائیلی حکام نے غزہ کے ساحل سے 185 کلومیٹر دور روک دیا تھا۔ اُس کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی سوار تھیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران، ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

سعودی عرب کا اثر و رسوخ اور غزہ و کشمیر کے مسئلوں میں کردار.تجزیہ:شہزاد قریشی

Shares: