نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عالمی امن، سلامتی اور اقوامِ متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے عالمی امن و استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اس کے مینڈیٹ کی تکمیل میں اپنا مکمل کردار ادا کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر مزید تبادلہ خیال متوقع ہے۔
فریڈم فلوٹیلا کا نیا مشن،اٹلی سے غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر کشتی روانہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران، ایرانی ہم منصب سے ملاقات
پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ
سعودی عرب کا اثر و رسوخ اور غزہ و کشمیر کے مسئلوں میں کردار.تجزیہ:شہزاد قریشی